گجرات (نمائندہ جنگ) جعلی چیک دینے پر 3 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے لین دین کے عوض حبیب الرحمان خاں کو جعلی چیک دینے پر چک منجوں کے رہائشی چوہدری ناصر اقبال کیخلاف، سرکلرروڈ پر موبائل شاپ سے اشیاء خرید کر 60ہزارروپے کا جعلی چیک دینے پر سید عقیل رضا کیخلاف جبکہ پولیس نے کوٹلی بجاڑ میں لین دین کی بنا پر محمد اسحا ق کو 13لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر جاوید اقبال کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔