گجرات (نمائندہ جنگ) انعام کا جھانسہ دے کر 63 ہزار روپے ہتھیانے پر 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے محمد رضوان کی رپورٹ پر گاؤں جنڈانوالہ میں خود کو موبائل فون کمپنی کا آفیسر ظاہر کر کے انعام کا جھانسہ دے کر 63ہزارروپے ہتھیانے پر مجاہد علی، عدنان، اکبر، محمد آصف وغیرہ 7افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔