گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بارہ ربیع الاول کے موقعہ پرشہرکی ہر سڑک گلی محلے کے علاوہ تاریخی قصبہ اروپ کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا، ہر طرف خانہ کعبہ اور نبی آخرت الزمان حضرت محمدؐ کے روضہ مبارک کے ماڈل سجا دیئے گئے ہیں ,جماعت اہلسنت کی مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے علاقے کو دلہن کی طرح سجا دیا ہے، قصبہ اروپ کو خوبصورتی سےسجادیا گیا جسے دیکھنے کیلئے دور دراز سے لوگوں کی بڑی تعداد اروپ پہنچ رہی ہے۔