گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) شہر میں ابھی تک پرانا بلدیاتی سیٹ اپ بحال ہے اور نئے بلدیاتی سیٹ کا ابھی تک نوٹیفکیشن نہ ہوسکا ہے ، شہر قبل ازیں میونسپل کارپوریشن پر مشتمل تھا مگر سابقہ بلدیاتی سیٹ اپ میں شہر کو چار ٹاو نز میں تقسیم کردیا گیا تھا اور ابھی تک چاروں ٹاو نز برقرار ہیں ،میونسپل کارپوریشن کے تحت بلدیاتی الیکشن ہوچکے ہیں اور میئر بھی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے بلدیاتی سیٹ اپ کا چند روز میں نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔