سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) بلدیاتی سیٹ اپ کے قیام کے ساتھ ہی محکمہ صحت کے ڈھانچے کی تیاری کاعمل شروع کردیا گیا۔ جسکے تحت ان محکمہ جات کے ای ڈی او زکو بطور چیف ایگزیکٹو تعینات کیا جائے گا جبکہ شعبہ تعلیم اور صحت اتھارٹی کی نگرانی اور انتظا می ا مور کے لئے 9رکنی کمیٹی تقری تبادلے اور فلاح بہبود کے کاموں میں مشاورت میں مدد دے گی۔9رکنی کمیٹی میں 2 ممبران، وزیر اعلیٰ کی جانب سے جبکہ2سیاستدان ، 2 بیورکریٹس اور2 محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازمین سمیت9 افراد شامل ہونگے۔