شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ لینڈ ریکارڈ اراضی کی غلطی اور جلد بازی کی وجہ سے شیخوپورہ کے گاؤں گھنگ کے شریف شہری محمد ارشد کی منقولہ غیر منقولہ املاک ضبط ہوگئیں محکمہ ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد نے یکم اکتوبر 2014کو ملزم محمد ارشد ولد برکت علی کے خلاف زیر دفعہ 17-22ای او 1979کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا جو چک نمبر 149ایل ون نانی والا بنگلہ ضلع ساہیوا ل کا رہائشی ہے جس کے اشتہاری ہو جانے پر اسکی املاک ضبط کرنے کے بارے میں محکمہ مال کے حکام کو اسکے کوائف اور شناختی کارڈ نمبر فراہم کیا گیا جس پر شیخوپورہ میں اشتہاری ملزم کے ہم نام محمد ارشد کی املاک بحق سرکار ضبط کرلی گئیں جو کبھی بھی اشتہاری ڈکلیئر نہ کیا گیا تھا اس کا نام لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم پنجاب نے غلطی سے اشتہاریوں کی فہرستوں میں شامل کردیا ان ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے اس صورتحال سے ضلع حکومت شیخوپورہ کو آگاہ کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غلطی سے ضبط کی جانیوالی محمد ارشد ساکن گھنگ کی املاک کو کلیئر قرار دیا جائے۔