شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم نے محکمہ صحت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف کنسلٹنٹ انستھیسیا ڈاکٹر سید جاوید حسن جعفری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں تعینات کردیا جائے اس ہسپتال میں بے ہوشی کے ماہر ڈاکٹروں کی گریڈ 18کی چھ سیٹیں خالی ہیں، صرف ایک ماہر ڈاکٹر کام کررہا ہے جس کیلئے آرتھو پیڈک وارڈ، گائنی وارڈ، جنرل سرجری وارڈ، یورالوجی وارڈ، اے این ٹی وارڈ اور آئی وارڈمیں کام کرنا مشکل ہے چنانچہ ڈاکٹر جاوید حسن جعفری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد سے یہاں تبدیل کردیا جائے۔