پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے چار مطالبات میں وزن ہے، پیپلز پارٹی میں اس معاملے پر دو گروپ بن گئے ہیں،ایک گروپ کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے اور ایک سڑکوں پر نکلنا چاہتا ہے۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اس وقت دو آراء چل رہی ہیں،پیپلزپارٹی میں ایک رائے ہے کہ دھرنا اوراحتجاج کیا جائے،دوسری رائے یہ ہے کہ حکومت سے سودے بازی کی جائے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو، اعتزاز احسن، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ احتجاج اوردھرنا چاہتے ہیں، جبکہ گیلانی اینڈکمپنی چارنکات پر سودے بازی چاہتی ہے،گیلانی اینڈکمپنی چاہتی ہے کہ ایان علی، ڈاکٹرعاصم اور نیب کیسز پر حکومت سے سودے بازی کی جائے۔