• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ کے تعلیم یافتہ نوجوان کوملازمت نہ دینے پرضلع ناظم اورمتعلقہ حکام کونوٹس

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس اکرام اللہ جان پرمشتمل دورکنی بنچ نے چارسدہ کے تعلیم یافتہ نوجوان کوملازمت نہ دینے پرضلع ناظم اورمتعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز سید بلال جان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرمرادعلی کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار نے درجہ چہارم کی پوسٹیں مشتہر ہونے پر بھرتی کی درخواست دی تاہم اسے نظرانداز کرکے منظور نظرافراد کوبھرتی کیاگیاجبکہ اسی طرح تین مرتبہ پوسٹیں مشتہرہوئیں تاہم درخواست گذارکونظرانداز کرکے دیگرافراد کوبھرتی کرلیاجاتاہے جو درخواست گذار کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ میرٹ پرپورااترنے کے باوجود اسے بھرتی نہیں کیاجارہا ہے لہذااسے بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعدضلع ناظم چارسدہ سمیت متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔
تازہ ترین