شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ایڈیشنل سیشن جج پر مشتمل ایپیلٹ اتھارٹی کے روبرو بلدیہ شیخوپورہ کی چیئرمین شپ کے امیدوار امجد نذیر بٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے بارے میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے امجد نذیر بٹ نے چیئرمین شپ کیلئے نواز لیگ کے امیدوار میاں امجد لطیف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے بارے میں ریٹرننگ افسر کے فیصلہ کو بھی فاضل ایپیلٹ اتھارٹی کے رو بروچیلنج کردیا ہے جس پر ایپیلٹ اتھارٹی نے ریٹرننگ افسر سے کمنٹس طلب کرلئے ہیں۔