گوادر ( نیوز ایجنسیاں ) پاک بحریہ نے گوادر اور اقتصادی راہداری کیلئے سکیورٹی فورس تشکیل دیدی ہے ۔ ٹاسک فورس 88 اوراقتصادی راہداری اسپیشل سکیورٹی ڈویژن مشترکہ فرائض انجام دینگے۔ٹاسک فورس- 88 جاسوس طیاروں،ڈرونز،جنگی جہازوں،جدیدہتھیاروں، آلات سےلیس ہوگی۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکانے کہا ہے کہ سمندر قدرت کا پاکستان کو تحفہ ہے، سی پیک خطے کی معاشی ترقی میں انقلابی کردار ادا کرے گا، گوادر بندرگاہ ملکی اور علاقائی استحکام کا باعث بنے گی۔ وہ گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان چین ہی نہیں دنیابھرکیلئے گیم چینجرہے، مستقبل میں گوادر دنیا کا بہترین پورٹ سٹی ہوگا، سی پیک میں ساٹھ ممالک شامل ہونگے۔پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی سیکورٹی میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، میری ٹائم شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں،بحر ہند خطے میں تجارت کا اہم مرکز ہے جس کیلئے میری ٹائم سکیورٹی ضروری ہے،میری ٹائم شعبے کی ترقی میں چین کے تعاون کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیلٹا ہے ،پاکستان کی کوسٹ لائن 1000 کلومیٹر طویل ہے ،کانفرنس سے میری ٹائم پالیسی میں مدد ملے گی، گوادر بندرگاہ ملکی اور علاقائی استحکام کا باعث بنے گی، گوادر بندرگاہ ملکی اور علاقائی استحکام کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان، چین کیلئے ہی نہیں دنیا بھر کیلئے گیم چینجرہے، مستقبل میں گوادر دنیا کا بہترین پورٹ سٹی ہوگا، جبکہ سی پیک میں دنیا کے کم از کم ساٹھ ممالک شامل ہونگے، گوادر میں جدید ترین ایئرپورٹ کی تعمیر 2017 میں مکمل ہو جائیگی۔ وزیراعلی ٰنے کہا کہ سی پیک کسی زمین کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کیلئے ہے، یہ منصوبہ دنیا بھر کیلئے گیم چینجر ہے، جبکہ سی پیک کا ملکی جی ڈی پی میں سترہ فیصد حصہ ہوگا، گوادر کو سیف سٹی بنا رہے ہیں ، گزشتہ 8 ماہ سے گوادر میں کوئی جرم نہیں ہو ا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں صرٖف سڑکوں کا ہی نہیں ریلوے کا بھی جال بجھارہے ہیں، گوادر گہرے سمندر کی بندرگاہ ہے جو اللہ کا تحفہ ہے ،پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے، وزیراعظم موسم کی خرابی کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔ ادھر ٹاسک فورس 88 کے بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ یہ فورس سریح الحرکت ہو گی ، جبکہ گوادر بندرگاہ اور بحری راہداری میں پاک بحریہ کے فریگیٹس، فاسٹ اٹیک کرافٹس، ڈرونز بھی تعینات ہوں گے۔