اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم نواز شریف منگل کے روز گوادر اور پشین کے دورے پر نہیں جا سکے۔ وزیر اعظم ہائوس کے ذرائع نے بتا یا کہ بعض ناگزیر وجو ہات کے سبب وزیر اعظم نےیہ دورہ منسوخ کیا البتہ وہ آج بدھ کوتربت کا دورہ کرینگے جہاں وہ موٹر وے کے سیکشن ایم ایٹ کا فتتاح کرینگے۔