سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ملتان اور فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، جس کی وجہ سے مریض مشکلات کا شکار ہیں ۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سینٹرل انڈکشن پالیسی کسی صورت بھی قبول نہیں ۔
ینگ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مذاکرات کریں ورنہ ہڑتال جاری رہے گی ۔ سینٹرل انڈیکشن پالیسی نافذ کردی گئی تو ڈاکٹر ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
ملتان کے نشتر اسپتال میں او پی ڈی بند ہے ، ہڑتال کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،مریض آتے ہیں اور مایوس لوٹ جاتے ہیں ۔
ادھرفیصل آباد میں بھی او پی ڈی اور ان ڈور سے ڈاکٹرزغائب ہیں ۔