قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگیا،آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاناما کا معاملہ قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاناما کے معاملے پر قرارداد بھی لانا پڑی تو لائی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف نے بھی آج سے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ ختم کرکے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شاہ محمود قریشی بھی پاناما پر بحث کی درخواست کریں گے۔
خواجہ آصف کہتے ہیں کہ جیسے تحریک انصاف والے آئیں گے ویسا ہی ان کا استقبال کریں گے،وزیراعظم کی مبینہ غلط بیانی پر تحریک انصاف تحریک استحقاق بھی جمع کراچکی ہے۔