پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سرکاری محکموں کی جانب سے جواب ارسال کرنے میں تاخیر پر برہم ہوگئے اور خبردار کردیا کہ آئندہ جو بھی محکمہ جوابات ارسال کرنے میں تاخیر یا ادھورے جوابات ارسال کرے گا اس کے سیکرٹری کے خلاف کاروائی کی جائے گی گزشتہ روز وقفہ سوالات کے دوران محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے مکمل جواب ارسال نہ کرنے پر سپیکر غصہ میں آگئے اور انہوں نے سیکرٹری اسمبلی کو ہدایت کی کہ آئندہ جو بھی محکمہ ادھورا جواب بھیجے یا تاخیر کرے اس کے سیکرٹری کیخلاف کاروائی کی جائے جس کیلئے چیف سیکرٹری کو لیٹر ارسال کیاجائے ۔