گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ڈائریکٹر کی گاڑی استعمال کرتے ہوئے شکار کیلئے آنے والے 3 لڑکوں کو مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دیتے ہوئے ان سے45ہزار روپے ہتھیالئے، ڈائریکٹر وائلڈ لائف گوجرانوالہ کی گاڑی میں سوارکلرک ابوبکر نے خودکو ڈائریکٹر اوردیگر ملازمین مرزا ظہور احمد ،عبدالغفار ، بابر اوریوسف وغیرہ کوچیکنگ آفیسر ظاہر کرتے ہوئے ان کی شوٹنگ بندوق ریپٹر کو شکار کیلئے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اور مقدمہ درج کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے ان سے45ہزار روپے بطور چالان وصول کئے ، وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق جرمانے کی رسید سب کو دے دی جاتی ہے ،ڈائریکٹرانٹی کرپشن نےانکوائری کرکے ذمہ دارملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ۔