وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وزارت اطلاعات میڈیا انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کرتی رہے گی۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے شفافیت بڑھے گی۔ آن لائن دستاویزت اور کام سے جعل سازی کی حوصلہ شکنی اور نظام شفاف ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نظام سے کام کرنے کی استعداد میں اضافہ اور معلومات کا حصول بہتر ہوگا۔ کمپیوٹرائزڈ نظام مصدقہ معلومات تک رسائی کے مسئلے کو بھی حل کرنے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں کوئی بھی بدعنوانی کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ آن لائن سسٹم آنے سے شفافیت اور میرٹ کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔