• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ممالک سی پیک میں شمولیت کے خواہشمند ہیں، احسن اقبال

Various Countries Wish To Be Part Of Cpec Ahsan Iqbal
وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری صرف سڑکوں کا منصوبہ نہیں، دنیا کے کئی ممالک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی۔

اسلام آباد میں کاپائیڈ کے زیراہتمام سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سماجی و اقتصادی ترقی کےلیےجامع فریم ورک ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ سی پیک کےتحت ملک کی تاریخ کی سب سےبڑی سرمایہ کاری آرہی ہے، اقتصادی راہداری سے توانائی کےشعبےمیں حائل رکاوٹیں دورکرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 3سال میں ریلوے کی بہتری کے لیے سو ارب روپے خرچ کیے ہیں، ریل کے ذریعے کراچی سے لاہور تک ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں 50فیصد کمی ہوئی۔
تازہ ترین