• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف خان الیون کو کھیلنے کی اجازت دینے پر پی ایچ ایف برہم

کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کلبز ہاکی ٹورنامنٹ کے سندھ ریجن مقابلے میں حنیف خان الیون کی شرکت کا نوٹس لے لیا ہے، پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈیولمپنٹ نوید عالم نے اس حوالے سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری سید حیدر حسین نے رپورٹ طلب کرلی ہے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ایچ ایف کے ڈی جی نے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں حنیف خان الیون کے بعض کھلاڑیوں کی جانب سے امپائرز کے ساتھ بد تمیزی اور اس کے بعد اس کلب پر ایک میچ کی معطلی کے بعد اس کلب کو سندھ ریجن کے فائنل رائونڈ میں شرکت کی اجازت دینے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کے ایچ اے کے حکام سے استفسار کیا ہے کہ کلب کو فائنل رائونڈ میں کھیلنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ انہوں نے کراچی میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں تمام حقائق بھی طلب کئے ہیں۔ امکان ہے کہ کے ایچ اے کی جانب سے آئندہ ہفتے رپورٹ پی ایچ ایف کو بھیج دی جائے گی۔ 
تازہ ترین