لاہور(نمائندہ جنگ)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اورمتحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا فضل الرحیم نے کہا ہے آج شام، برما، عراق وکشمیر اورباالخصوص حلب کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر امت مسلمہ خون کے آنسو رورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، او ، آئی ،سی، رابطہ عالم اسلامی، اور انسانی حقوق کی تنظیموں پاکستان وسعودی عرب سمیت تمام مسلم حکمران حلب ، برما اور کشمیرمیں مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فوری اپنا اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے آئمہ مساجد اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج آئمہ مساجد جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں باران رحمت ، شام ، حلب ، برما، کشمیر ، فلسطین اوردیگر مظلوم مسلمانوں کی مدد وتحفظ ، پاکستان کی امن وسلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا کریں ۔