گجرات (نمائندہ جنگ) بیکری کے کارخانہ میں ناقص صفائی اور ورکرز کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر ظفر عباس چٹھہ کی رپورٹ پرسکندر آباد میں واقع بیکری کے کارخانہ میں ناقص صفائی اور ورکرز کے ہیلتھ کارڈز نہ ہونے پر بیکری کے مالک سلیمان شریف وغیرہ 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔