گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور گردونواح میں صبح دس بجے تک انتہائی زیادہ دھند رہی جس کیوجہ سے ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا بتایاجاتا ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ سےخشک سردی اور دھند سے بڑی تعداد میں لوگ بیمارہو رہے ہیں تو دوسری طرف روزانہ صبح اور رات گئے دھند کی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن گئے ہیں۔