کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسز نے مند اور ڈیرہ بگٹی میں کومبنگ آپریشن کے دوران فائرنگ تبادلے میں کالعدم تنظیم کا حملہ آور ہلاک اور9افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ تین ٹھکانے مسمار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا،مند‘کھنڈوراورپیرسہری میں کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمدکیاگیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خفیہ اطلاع پر مند میں کومبنگ آپریشن کیا اس دوران کالعدم تنظیم کے مسلح حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ چھ حملہ آوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے کر ٹھکانے کو مسمار کر دیاگیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں کھنڈور اور پیر سہری میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو گرفتار کر کے تین ٹھکانوں کو مسمار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔