سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ کی تمام تحصیلوں میں بھی دھند اورسردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز دن بھر پر مطلع آبر آلود رہا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈ رہا ، ہوا میں نمی کا تناسب46فیصد جبکہ8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی۔