گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ کے شہری روزانہ15من سے زائد مچھلی کھا جاتے ہیں درجنوں ہوٹلوں میں فش کومختلف طریقوں سےتیار کر کے فروخت کیاجاتا ہے جبکہ گھروں میں روزانہ ہوٹلوں سےبھی زائد مچھلی تیارکی جاتی ہےگوجرانوالہ کی مچھلی منڈیوں میں مختلف علاقوں میں کئی من سمندری ،دریائی اورفارموں سے مچھلی آتی ہے جسے بڑے بیوپاری خریدکرکے چھوٹے دکانداروں اوربیوپاریوں کو فروخت کرتے ہیں بیوپاریوں کے مطابق منڈی میں پرانی یا مرنے والی مچھلی فروخت نہیں ہوتی کیونکہ وہاں پرمتعلقہ سب لوگوں کو مچھلی کی پہچان ہوتی ہے جبکہ مرنیوالی اور پرانی مچھلی کوبعض چھوٹے ڈیلر دکانوں میں سستی فروخت کر دیئے ہیں جسے وہ صاف ستھری بناکر عوام کو فروخت کردیتے ہیں۔