• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے ہی ممبرصوبائی اسمبلی پر الزامات ، پرویز خٹک مستعفی ہو جائیں،امیرمقام

پشاور( نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ اپنے ہی ممبرصوبائی اسمبلی کے لگائے گئے سنگین الزامات کے بعدپرویزخٹک وزارت اعلیٰ میں رہنے کا اخلاقی جوازکھوبیٹھے،عمران خان اگرواقعی احتساب پریقین رکھتے ہیں تووزیراعلیٰ سے استعفیٰ لیکراسکے خلاف تحقیقات کاآغازکریں،انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک اپنے دیرینہ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ میں مکمل طورپرناکام ہوچکے ہیں،بونیراوردیرمیں ہزاروں کارکنوں جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کوووٹ دیاآج وہی لوگ بے آسراہیں اورصوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تحریک انصاف ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے بونیرمیں مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدروسابق مشیراورسابق ناظم اعلیٰ سرزمین خان کی رہائشگاہ پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ بونیرمیں بہت جلدمسلم لیگ(ن)کارکنوںکاکنونشن منعقدکریگی، وعدے پرقائم ہو، وزیراعظم کادورہ بونیراوربونیرکیلئے ترقیاتی پیکج کویقینی بنا ئیں گے۔  
تازہ ترین