ٹھٹھہ(نامہ نگار) تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ضلع کونسل کے ملازمین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ٹھٹھہ کے 12 ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف متاثرہ ملازمین نے وقار سموں، فیاض شاہ، سکندر سموں،عبدالرحیم بروہی و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ان کی تنخواہیں بلاجواز روکی گئی ہیں جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں۔