• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ بائی پاس پر اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے وین جل کر راکھ

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ٹھٹھہ بائی پاس پر مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے وین راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدین سے کراچی جانیوالی مسافر وین جب ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب پہنچی تو اچانک اس کے اگلے حصہ میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ڈرائیور نے  وین کو روک کر تمام مسافروں کو فوری طور پر اترنے کے لیے کہا تمام مسافروں کے اترتے ہی آگ نے سی این جی کی لائن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں پوری وین جل کر راکھ ہوگئی اور وین میں مسلسل وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہوتے رہے جو سلنڈر اور ٹائر پھٹنے کے بتائے جاتے ہیں وین میں سوار مسافروں نے بتایا کہ آگ وین کے اگلے حصے سے شروع ہوئی تھی جس نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا قرب و جوار سے فوری طور پر لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی تاہم وین کے راکھ ہونے تک فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔
تازہ ترین