• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزبانی کا فائدہ ،بھارت جونیئر ہاکی عالمی چیمپئن بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے بغیر جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کی میزبانی بھارت کے لیےسود مند ثابت ہوئی، ایف آئی ایچ کے بھارت سے تعلق رکھنے والے صدر ڈاکٹر نریندر بٹرا نے دانستہ پاکستان کو اس ایونٹ سے باہر کیا اور فائنل میں میزبان ٹیم نے بیلجیم کو 2-1سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ لکھنو میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت کی جانب سےگروناتھ سنگھ اور سمرنجیت سنگھ نے 8، 22 ویں منٹ میں گول اسکور کئے ، حریف ٹیم کا واحد گول فیبرک بوک جیک نے بنایا،  اس میچ کو دیکھنے کے لئے 17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی نے آ سٹریلیا کو3-0سے شکست دی۔ ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں اسپین کو شکست سے دوچار کیا، ۔ہالینڈ نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔ٹورنامنٹ میں کینیڈا نے آخری پوزیشن حاصل کی۔ 
تازہ ترین