• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے ملازمہ جاں بحق

سکھر (بیورو رپورٹ) نجی اسپتال میں  لفٹ کادروازہ کھلا تھا لفٹ موجود نہ تھی اسپتال کی ملازمہ   تیسری منزل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق شمس آباد کے علاقے میں نجی اسپتال کی تیسری منزل پر لفٹ کا دروازہ خراب ہونے کے باعث بند نہیں تھا اسپتال کی ملازمہ ریحانہ بے دھیانی میں لفٹ کے ذریعے نیچے جانے کیلئے داخل ہوئی تو لفٹ تیسری منزل پر موجود نہ ہونے کے باعث نیچے جاگری اور  موقع پر ہی دم توڑ گئی،متوفیہ  تین بچوں کی ماں تھی اور اسی  اسپتال میں ملازمت کرتی تھی،  اسپتال انتظامیہ نے  گیٹ کو تالے لگا دیئے اور میڈیا کو  کوریج سے روک دیا ۔پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے  کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
تازہ ترین