گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)انڈین ٹماٹروں کی درآمد نہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹماٹروں کی قیمتیں کم ہو گئی ،لہسن مہنگا ہو گیا ، رواں ہفتے انڈین ٹماٹر کی درآمد بند ہونے کے باوجود بھی پاکستانی ٹماٹروں کی قیمتیں کم ہو گئی عام ٹماٹر10روپے کلو جبکہ درجہ اول 20روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا جبکہ لہسن کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیادیسی لہسن 400روپے کلو اور چائنہ کا لہسن 300روپے فی کلو حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔