• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکولس کیج کی نئی کرائم ڈرامہ فلم ’اَرزینل‘کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ہولی وڈ اداکارنکولس کیج اور جان کوسیک کی تھرل سے بھرپور نئی کرائم ڈرامہ فلم ’اَرزینل‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے ۔ہدایتکار اسٹیو سی مِلر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے بھائی کو اغوا کاروں کے نرغے سے نکالنے کیلئے جرائم پیشہ افرادکے گڑھ تک پہنچ جاتا ہے اور اپنی جان خطرے میں ڈال دیتاکر ایک نفسیاتی مجرم سے الجھ جاتا ہے۔سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ کے صفِ اول کے اداکار نکولس کیج اور جان کوسیک نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جوناتھن شیچ،اینڈریئن گرینیئر، لارین کینٹ، ولیئم مارک، ایبی گیلاور ہیٹر جاناتھن شامل ہیں ۔رائٹر جیسن موسبرگ کی یہ کرائم تھرلر ایکشن فلم آئندہ سال6جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین