• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں پا نی بحران کے با عث ٹینکر ما فیا کی چا ندی

گوادر (اکبر جندانی) گوادر میں پا نی کے بحران کے با عث ٹینکر ما فیا کی چا ندی ہو گئی،  شہر یوں کامضر صحت اور آلودہ پانی لینے سے انکار، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی فراہم کیا جائے، خراب پانی کے استعمال سے بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، شہر یوں کا مطالبہ، گوادر میں پانی بحران کے بعد پی ایچ ای نے متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی شروع کر دی، شہر ی حلقو ں  کا کہنا ہے کہ  پانی کی تقسیم کمیٹی کے توسط سے نہیں کی جائے، مضر صحت پانی کی فراہمی کا نوٹس لیا جائے،شہر یو ں نے کارواٹ ڈیسا لینیشن پلانٹ کو قابل عمل لانے کا مطالبہ کر دیا،  تفصیلا ت کے مطا بق آنکاڈہ ڈیم خشک ہو نے کے بعد گوادر اور نواحی علاقوں میں واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی کی سپلائی جاری ہے روزانہ لا کھوں گیلن پانی واٹر بکس میں ڈالنے کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جار ہا ہے لیکن پانی کی سپلائی کے دوران شہر یوں نے مضر صحت اورآ لودہ پانی لینے سے انکار کر دیا ہے شہر یوں نے مبینہ طو ر پر مضحر صحت اور آ لودہ پانی سے لوڈ ٹینکر ز کو واپس کر دیا ہے۔
تازہ ترین