سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی صدرجما عت ا سلا می یوتھ ونگ یا سرعلی گجرنے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب نے ضلع سرگودہامیں6نئے کالجزبنانے کی سمری مستردکرکے ضلع سرگودہاکے لوگوں کوبہت مایوس کیا ہے ۔سرگودہاکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظریہاں پر مزیدکالجزکاقیام اشدضروری ہے لیکن حکومت سرگودہاکوتعلیم سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی میں عدم دلچسپی کااظہارکرکے سرگودہاسے سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ۔د ورحاضرمیں تعلیم کے بغیرقومی ترقی وخوشحالی کی منزل کاحصول ناممکن ہے اس لیے فروغ تعلیم کیلئے حکومت ضلع سرگودہامیں کالجزاورخواتین یونیورسٹی کے قیام کویقینی بنائے تاکہ سرگودہامیں تعلیمی ادا روں کی کمی دورہوسکے ۔