مظفرآباد (نامہ نگار )جہلم ویلی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کادورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کر گیا ،نظام زندگی مفلوج ،کاروبار سرگرمیاں معطل ہوگئیں ،امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء وطالبات کو شدید پریشانی کاسامنا،تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی کے علاقوں ٹنڈالی ،اپرٹنڈالی ،کرولی ،مجہوئی ،گڑھی دوپٹہ ،ہٹیاں دوپٹہ ،کائی منجہ ،موئیاں سیداں ،سراں ،چھٹیاں ،ہٹیاں بالا،نیلی ،گوجربانڈی ،چک ہامہ سمیت دیگر مقامات پر بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے ،عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوچکا ہے ،جہلم ویلی کے عوام نے متفقہ طور پر شاہراہ سرینگر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند نہ کی گئی تو دومیل سے چکوٹھی اورگوجربانڈی تک حالات خراب ہونے کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی ۔