کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام قمر الدین کاریز کے سیکرٹری اطلاعات مولوی نذیر احمد نے کہاہے کہ ژوب تا قمر دین کاریز تک شاہراہ کو وسطی ایشیاء کی شاہراہوںسے ایک اہم شاہراہ ہے دس سال پہلے افتتاح ہوا لیکن ابھی تک پچاس کلو میٹر سڑک تعمیر نہیں ہوئی کروڑوں روپے اس پر خرچ ہوئے لیکن سڑک نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر جگہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کی وجہ سے بیماروں کو وقت پر پہنچانا لوگوں کو شدیدتکلیف ہےعلاقے کے منتخب نمائندے کے ترقیاتی کام صرف بیانات تک حدود ہیں پچاس سال میں عوام کو پسماندگی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اس لئے اس جدید دور میں بھی علاقے کے عوام زندگی کی تمام تر سہولیات سے محروم ہیں۔