اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان نے سابق صدر جنرل (ر) پر ویز مشرف کی جانب سےکہے گئے ریمارکس کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے اور وزیر اعظم نواز شریف کے در میان اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب وزیر اعظم ان کے زیر کمان دو سرونگ میجر جنرلز کو ملازمت سے فارغ کرنا چا ہتے تھے۔ترجمان نے پرویز مشرف کے بیان کو بے بنیاد ، گمراہ کن ، جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ دو نوں ( نواز شریف اور پرویز مشرف) کے در میان ایسے کسی ایشو پر بات نہیں ہوئی۔ اے این این کے مطابق ترجمان وزیر اعظم ہائوس نے اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کیلئے جنرل(ر) راحیل شریف نے کوئی ڈیل نہیں کرائی۔ وزیراعظم نے 2 میجر جنرلز کو بھی برطرف کرنے کا نہیں کہا، پرویز مشرف کا بیان گمراہ کن ہے اور اس قسم کی کوئی بھی بات نواز شریف اور پرویز مشرف میں اختلاف کی وجہ نہیں بنی۔