گجرات (نمائندہ جنگ) سرکاری ادویات نجی میڈیکل سٹور پر فروخت کرنے پر مالکان سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے اسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر عباس چٹھہ کی رپورٹ پر سرکاری ادویات چوری کرکے میڈیکل سٹور پر فروخت کرنے پر کچہری چوک میں واقع میڈیکل سٹور کے مالکان عاطف منور لکی اور کاشف منور، 2 ملازمین اسماعیل اور نصیر یونس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔