گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ )گوجرانوالہ ڈویژن میں مختلف محکموں کی2147سکیموں پرمجموعی طور پر7604.288 ملین روپے لاگت آئے گی جن کیلئے ابتدائی طور پر1150 ملین روپےمختص کردئیے گئے ہیں‘ یہ سکیمیں23 اراکین قومی اسمبلی کے حلقوں میں مکمل کی جائیں گی۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام سکیموں کی منظوری دی اور افسران پر زور دیا کہ وزیراعظم کے ترقیاتی پروگرام کے ان منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی جائے۔ اجلاس میں ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان‘ ایم این اے رانا عمر نذیر‘ ایس ای پراونشل بلڈنگ ساجد امین‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ‘ ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ‘ پبلک ہیلتھ‘ بلڈنگز‘ ہائی ویز افسران شریک تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈی سی اوز ویڈیو لنک کے ذریعہ اس اجلاس سے منسلک تھے۔