• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ نے ایس ایم منیر کیخلاف حکم امتناعی خارج کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن گروپ کے نائب صدر کے امیدواررشیدپراچہ اور ریاض خٹک کی جانب سے ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیرکیخلاف فیڈریشن چیمبر کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے لئے گئے حکم امتناعی کو خارج کردیا ۔یو بی جی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے باقاعدہ سماعت میں درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایم منیر فیڈریشن چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں اس لئے انہیں ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں حصہ لینے کا پورا حق ہے ،فیڈریشن کے الیکشن وقت پر ہی ہونگے البتہ ایس ایم منیر الیکشن میں ٹی ڈیپ کے وسائل استعمال نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین