بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی رہنماخان محمد حسین آزاد نے اخبارنویسوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ دھونس، دھاندلی، ریاستی جبر اور قومی خزانے کے بے دریغ استعمال سے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے رحیم یارخان میں حکومت نے مرضی کے نتائج حاصل کرلئے،اس طرح نواز لیگ نے جعلی فرض سازشی الیکشن کےذریعے اپنے امیدواروں کوجتوایا جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی ریاسی جبر، پولیس کی غنڈہ گردی، بیوروکریسی کے اثرورسوخ، دھاندلی اوران جعلی بلدیاتی انتخابات کویکسر مسترد کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی آمد سے پاکستان میں آئین اورجمہوری اداروں کواستحکام حاصل ہوگا،اسطرح حکمرانوں کی منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، پانامہ لیکس اوربددیانتی کے خلاف 27دسمبر کولاڑکانہ میں متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملکر منظم تحریک کااعلان پیپلزپارٹی کریگی جو حکمرانوں کے گلے کاپھندہ ثابت ہوگی۔