مری میں طویل خشک سالی کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، آگ کی وجہ سے وادی میں دھواں اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
وادی مری ان دنوں طویل ترین خشک سالی کے دور سے گزر رہا ہے، کئی مہینوں سے وادی میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے گھاس خشک ہوگئی، ایسے میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کی جانب سے جلتی ماچس یاسگریٹ پھینکے جانے سے آگ لگنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں جس سے دھواں پوری وادی میں پھیل رہا ہے۔
آگ اور دھوئیں سے وادی کے دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، دھوئیں کے بادل چھائے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے کھانسی نزلہ زکام اور دیگر امراض پھیل رہے ہیں بچے اور خواتین سب سے ذیادہ متاثر ہو رہےہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آگ پر بروقت قابو پالیا جائے تو دھواں نہ پھیلے اور نہ ہی بیماریاں لوگوں کو زیادہ متاثر کریں۔
وادی مری میں اس سیزن میں اب تک بارشیں نہیں ہوئی ہیں، طویل خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں اور زہریلا دھواں اس خوبصورت وادی میں پھیل رہا ہے جو مختلف امراض کا باعث بن رہا ہے۔