کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مطالبات میں کوئی نئی بات نہیں، انتخابی اصلاحات کے بغیر عام انتخابات بے سود ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی کے دو روزہ دورے کے موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اسد جونیجو کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دھرنوں کی سیاست نہیں جانتے لیکن آئندہ انتخابات میں مخالفین کا پتہ کاٹ دیں گے، اس وقت اپوزیشن تقسیم ہے، اپوزیشن کے اتحاد کی ضرورت ہے، ہماری کوشش یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں۔