شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ میں بلدیاتی اداروں کو چیئرمینوں کے سپرد کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، یہ ادارے یکم جنوری تک نئے سربراہوں کے سپرد کردیئے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع حکومت کی طرف سے ضلع شیخوپورہ کی 99یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ یونین کونسلوں کے اثاثوں کی فہرستیں فوری طور پر مرتب کریں جن میں فرنیچر ، کمپیوٹر ، سامان بجلی اور دیگر اشیاء کے علاوہ یونین کونسلوں کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔