سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دو روز قبل ڈ کیتی کرنے والے ڈاکو گرفتار نہ ہوسکے۔تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ محلہ حبیب پورہ میں جمعرات کے روز چار مسلح ڈاکووں نے وقاص کو سر بازار روک کر اسلحہ کے زور پر اس سے تین لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر اسے زخمی کردیا تھا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر سرور نامی دکان دار بھی زخمی ہوا تھا ۔ فائزنگ کرنے والے ڈاکووں کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کرسکی ۔رابط پر ایس ایچ او اطہر غفور نے بتایا ہماری نفری کم ہے اس لئےہم فی الحال کچھ نہیں کرسکتے۔