چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی بندش کو کھلی جنگ تصور کیا جائےگا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے نظیر کے اصول رہنما بن سکتے ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کو وزارتوں میں ضم کرنے پر اپنی رولنگ محفوظ رکھی ہے، بھارت کو فیوریٹ قرار دیا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ملک اور خطے کا سیاہ ترین دن تھا،دہشت گردی 2دن میں ختم نہیں ہوسکتی ،مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا ۔