شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذر داری کی سماعت مکمل کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر 35مومن پورہ کے ووٹوں کی دوبار ہ گنتی کا حکم جاری کردیا ہے جس کے مطابق اس یونین کونسل کے ایک تا تین زنانہ و مردانہ پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی 28دسمبر کو جبکہ 4تا 6زنانہ و مردانہ پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی 29دسمبر کو الیکشن ٹریبونل لاہور ڈویژن کے دفتر میں ہوگی جس کیلئے 6پریذائیڈنگ افسروں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔