کراچی (اسٹاف رپورٹر) دادو چیمبر نے فیڈریشن کے سالانہ انتخابات کیلئے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مشترکہ امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ الائنس کے چیئرمین میاں زاہد حسین کی سربراہی میں وفد نے دادو چیمبر کا دورہ کیا اور چیمبر کے عہدیداروں پیٹرن ان چیف غلام قادر سولنگی، صدر جاوید احمد سوہاد، سینئر نائب صدر حاجی محمد اسماعیل، نائب صدرسمیع اللہ شیخ ، ایف پی سی سی آئی کے جی بی ممبر غلام عباس پنہور اور جنرل سیکریٹری امتیاز احمد قریشی سے ملاقات کی ۔