اسلام آباد ( آن لائن ) نیب نے راولپنڈی اسلا م آبادمیٹرو بس میں مبینہ غبن میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے میٹرو بس کے چیئرمین حنیف عباسی ‘ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے بعد پراجیکٹ انجینئر سمیت منصوبے کے دیگر اعلیٰ افسران سے ریکارڈ حاصل کررہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کے پراجیکٹ انجینئر سعید کا اہل خانہ کے ساتھ بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیب نے منصوبے کے پراجیکٹ انجینئر سعید اور دیگر اعلیٰ افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات چیئرمین میٹرو بس حنیف عباسی کیخلاف بھی شروع کردی ہیں۔