• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے بحریہ کی ہرممکن مدد کرینگے، اسحاق ڈار

اسلا م آباد ( کامرس رپور ٹر ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سےپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ خان نے پیر کو ملاقات کی اور ملک کے ساحلو ں کی حفاظت کیلئے بحریہ کی تیاریوں اور سمندروں   خاص طور پر سی پیک کی سلامتی کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ملکی دفاع کوناقابل تسخیر بنانے کیلئے  بحریہ کی ہرممکن مد د کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بحریہ  میری ٹائم سکیورٹی اور پاکستان کے ساحلوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیر خزانہ سے پاک بحریہ کے بجٹ سے متعلق معاملات اور دیگر ترقیاتی سکیموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ادھر آئی این پی کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو  پیر کوعالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے  ٹیلیفون کیا اور سندھ طا س معاہدے سے متعلق23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت کی۔پیر کو عالمی بنک کے صدر نے وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کو فون کرکے سند ھ طاس معاہدے سے متعلق 23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت کی ،عالمی بنک کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق خط وزیرخزانہ نے لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی بنک سندھ طاس معاہدے سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے۔
تازہ ترین